We live in Paikhel, a beautiful village of Mianwali District, Punjab Province, Pakistan. Here in Muharram, people distribute the langar of Niaz to commemorate the sacrifice of Hazrat Imam Hussain (AS). Last days we prepared chicken biryani and distributed niaz.
Today I will be sharing the complete recipe of this dish with my @Foodiesbehive community.
Ingredients
- Rice 7 kg
- The chicken 2 kg
- Ghee. 1 kg
- Green chilies. 1 pav
- tomato. 1 kg
- Onion. 1 kg
- Black paper. According to taste
- China salt as needed
- A box of pickled meat spices
- Two boxes of biryani masala
- Salt to taste
- Hot spices to taste
Cooking Method
First, the wood was brought and the fire was lit. One kg of ghee was put in a large pan and kept for heating. When the ghee was heated well, onions were added to it. When the onions turned completely red, two kilograms of chicken was added to them. The chicken was fried well. Seven kg of rice was soaked in water for ten minutes. After that, rice was added to the meat. After about 20 minutes, add tomatoes and onions, and and cut them into small pieces. Remember to keep stirring the spoon well during this time. Then mix the salt and spices. Now mix green chillies and Chinese salt as per taste.
After adding all these ingredients, cover the large pan with a lid and place a heavy stone on top of the lid to prevent evaporation. Now you have to open its lid after half an hour.
Now your delicious chicken biryani is ready.
Believe me, the chicken biryani was very tasty. We enjoyed eating it very much.
I hope you have understood the recipe for today's dish.
ہم پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے ایک خوبصورت دیہات پائی خیل میں رہتے ہیں۔ہمارے یہاں محرم الحرام میں لوگ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں نیاز کا لنگر تقسیم کرتے ہیں۔ پچھلے دنوں ہم نے چکن بریانی تیار کی اور نیاز تقسیم کی۔
آج میں اپنی @Foodiesbehive کمیونٹی کے ساتھ اس ڈش کی مکمل Recipe share کروں گا۔
اجزائے ترکیبی
1۔ چاول۔ 7 کلوگرام
2۔ چکن۔ 2 کلوگرام
3۔گھی ۔ 1 کلوگرام
4۔ ہری مرچیں۔ 1 پاو
5۔ ٹماٹر۔ 1 کلوگرام
6۔ پیاز۔ 1 کلوگرام
7۔ کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
8۔ چائنہ سالٹ حسب ضرورت
9۔ ایک ڈبہ اچار گوشت مصالحہ
10۔ دو ڈبہ بریانی مصالحہ
11۔ نمک حسب ذائقہ
12۔ گرم مصالحہ حسب ذائقہ
پکانے کا طریقہ
سب سے پہلے لکڑیاں لائیں گئیں اور آگ جلائی گئی۔ ایک بڑے سے پتیلے میں ایک کلوگرام گھی ڈالا گیا اور اسے گرم کرنے کے لیے رکھ دیا گیا۔گھی جب اچھے طریقے سے گرم ہو گیا تو اس میں پیاز ڈال دیئے گئے۔ جب پیاز بالکل سرخ ہو گئے تو ان میں دو کلوگرام چکن ڈال دیا گیا۔ چکن کو اچھی طرح سے بھون لیا گیا۔ سات کلوگرام چاولوں کو دس منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیا گیا۔ اسکے بعد گوشت میں چاول ڈال دیئے گئے۔ ٹھیک بیس منٹ بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ٹماٹر اور پیاز ڈال دیں۔ یاد رہے اس دوران چمچہ اچھی طرح ہلاتے رہیں۔ اس کے بعد نمک اور مصالحہ جات مکس کریں۔ اب آپ ہری مرچیں اور حسب ذائقہ چائنہ سالٹ بھی مکس کر لیں۔
یہ تمام اجزاء ڈالنے کے بعد اس بڑے پتیلے یعنی برتن کو اوپر سے ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔اور اس کے ڈھکن کے اوپر ایک وزنی پتھر رکھ دیں تاکہ اس سے بخارات خارج نہ ہو سکیں۔ اب آپ نے آدھے گھنٹے کے بعد اس کے ڈھکن کو کھول لینا ہے۔
لو جی اب آپ کی زبردست چکن بریانی تیار ھے۔
یقین کریں چکن بریانی بہت ہی ذائقے دار تھی۔ ہم اسے کھا کر بہت لطف اندوز ہوئے ۔
امید کرتا ہوں آپ کو آج کی ڈش کی Recipe سمجھ آگئی ہوگی۔
The post is written in Urdu and Translated into English.